امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے اور یہ حکومت جیت کر نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے"، یہاں کا تعلیمی و امتحانی نظام دنیا کا سب سے فرسودہ نظام ہے، اور ملک بھر میں اسکول فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سب پی ڈی ایم کے نظام کی ناکامی ہے۔حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ 14 اگست کے بعد احتجاجی مہم کو ازسرنو شروع کیا جائے گا کیونکہ پاکستان کو ایک نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطینی ریاست کے معاملے پر بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے ساتھ ریاست کو تسلیم کرنے میں کوئی بہتری نہیں۔