پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نقصان میں گئی: حافظ نعیم الرحمان

پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نقصان میں گئی: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نقصان میں گئی ہے اور 97 فیصد چھوٹے کسان نظر انداز ہو گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ گندم کا ریٹ 4500 روپے فی من مقرر کیا جائے، کھاد اور ادویات کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی جائے، اور سیلاب زدگان کو کم از کم 40 ہزار روپے فی ایکڑ دیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام چند لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے جبکہ مڈل مین اور مافیاز کے ذریعے باقی سب کسان برباد ہو رہے ہیں۔