امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ امید ہے حکومت راستے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں کہ سود کی شرح میں کمی کیوں نہیں کی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مجبور ہوکر ریلیف پیکیج کا اعلان کرچکی ہے، تاہم عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی فوری طور پر ختم کی جائے جبکہ سود کی شرح میں بھی کم از کم 3 فیصد کمی کی جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے اور ملک بھر میں 40 مقامات پر دھرنے دیے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔