فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں امریکا نے بھارتی اسپانسرڈ تنظیم "فتنہ الہندوستان" (BLA) اور "مجید بریگیڈ" کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا، جو پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر بڑی توثیق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہی، پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے مالی امداد فراہم کی، اور ان دہشتگردوں کو بھارت میں علاج کی سہولیات بھی دیں۔

مزید بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا نے ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی، جبکہ مودی اور اجیت دوول بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ روابط کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت قرار دی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بھارت کے یہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔