مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک تنظیم نے اسی اسکیم کی بنیاد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے، جبکہ سیف سٹی منصوبے میں صوبے کے تمام شہر شامل ہو چکے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیف سٹی نظام کوڑا کرکٹ، ٹریفک اور دیگر شہری مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔