کراچی کے سینئر وکیل کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت کی درخواست

کراچی کے سینئر وکیل کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت کی درخواست

کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔

ملزم وکیل شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء کو کراچی کے تھانہ درخشاں کی حدود میں قتل کیا گیا تھا، اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو بھی اس مقدمے میں نامزد کیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق، اسے دفعہ 164 کے تحت بیان میں چارج کیا گیا ہے اور وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے، اس لیے راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ بلا رکاوٹ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکے۔