پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال کی طویل رفاقت کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی، جسے جارجینا نے خوشی خوشی قبول کر لیا۔جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور ان کی انگلی میں بڑے سائز کا خوبصورت ہیرے کا نگینہ جگمگا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی جلد اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرے گی، جبکہ فٹبال اور فیشن کی دنیا میں اس منگنی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور مبارکبادیں مل رہی ہیں۔