کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے حاملہ ہونے کی افواہیں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زوروں پر

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے حاملہ ہونے کی افواہیں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زوروں پر

میونخ: نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں پرتگال کی اسپین کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے فائنل میں پرتگال اور اسپین کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، بعد ازاں پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پرتگال نے 3-5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔فیصلہ کن پنالٹی پرتگال کے روبن نیوس نے اسکور کی، جبکہ اسپین کے موراتا پنالٹی مس کر بیٹھے۔میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا، ان کی والدہ اور بچے موجود تھے۔ جارجینا کو ایرینا باکس میں موبائل فون سے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رونالڈو کی جانب سے ایک خاص اشارہ بھی دیکھا گیا جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ جارجینا ممکنہ طور پر دوبارہ حاملہ ہیں۔

رونالڈو اور جارجینا پہلے ہی دو بیٹیوں الانا مارٹینا اور بیلا ایسمیرالڈا کے والدین ہیں، جبکہ رونالڈو جونیئر کی والدہ سے متعلق آج تک کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی۔میچ کے بعد جارجینا کو اسپین میں نیٹ فلکس کی 10ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا، جس کی ایک ویڈیو نے مزید چہ مگوئیوں کو جنم دیا۔ تقریب میں رونالڈو جونیئر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔