کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی 8 سالہ محبت کا خوبصورت شادی میں تبدیل ہونا

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی 8 سالہ محبت کا خوبصورت شادی میں تبدیل ہونا

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی طویل رفاقت کو شادی کے خوبصورت بندھن میں باندھ لیا ہے۔

 پرتگالی فٹبالر نے اپنی دیرینہ محبت جارجینا روڈریگز سے نجی تقریب میں شادی کی۔41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے ساحلی شہر کاسکائس میں ایک خفیہ تقریب کے دوران ایک دوسرے سے زندگی بھر کا وعدہ کیا، جس میں ان کے بچے بھی شامل تھے۔رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے تھے اور شادی کی انگوٹھیاں نمایاں تھیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے تقریباً ایک سال بعد ہوئی، جب انہوں نے اپنی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی۔رونالڈو اور جارجینا کی محبت 2016 میں شروع ہوئی، جب جارجینا ایک فیشن برانڈ کے اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ تھیں۔ ان کا پہلا ملاقات 2017 میں زیورخ میں ہونے والی فیفا ایوارڈز تقریب میں ہوئی، جس کے بعد ان کا رشتہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔
ان کے خاندان میں پانچ بچے شامل ہیں: جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، بیٹی الانا، بیٹی بیلا، اور رونالڈو کا بڑا بیٹا کرسٹیانو جونیئر۔یاد رہے کہ 2022 میں انہوں نے اپنی بیٹی بیلا کے بھائی اینجل کی وفات کی افسوسناک خبر بھی شیئر کی تھی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔اب رونالڈو کی ذاتی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے، جسے دنیا بھر کے ان کے مداح خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔