ایران جوہری تنصیبات کے معائنے میں تعاون کرے: آئی اے ای اے

ایران کا دوبارہ معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہم ہے تاکہ عالمی ادارہ ایران کے جوہری پروگرام پر موثر نگرانی جاری رکھ سکے:رافیل گروسی
نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے کے سربراہ نے ایران پر زور دیا ہے  وہ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے عمل میں دوبارہ تعاون کرے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق آئی اے ای اے  ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے  ایران کا دوبارہ معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہم ہے تاکہ عالمی ادارہ ایران کے جوہری پروگرام پر موثر نگرانی جاری رکھ سکے۔رافیل گروسی  کا کہناتھا کہ  تہران کے ساتھ دوبارہ رابطہ اور تعاون کا آغاز اس لئے ضروری ہے تاکہ جوہری سرگرمیوں کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔