آئین کے تحت ہرشہری کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے:آصف زرداری

پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے :اقلتیوں کے عالمی دن  کے موقع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری  نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورتمام حقوق حاصل ہیں،قائداعظم نے کہا تھا  پاک سرزمین میں ہرشہری کے حقوق برابرہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورمساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،آئین کے تحت ہرشہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے، ملک بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔