کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔