سوتیلے بھائی نے بہن کوچھت سے گرا کر مار ڈالا

پولیس نے مقتولہ کی والدہ شکیلہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،

پتوکی (خصوصی رپورٹ)سوتیلے بھائی نے اپنی 15 سالہ سوتیلی بہن کو تشدد کے بعد گھر کی دوسری منزل کی چھت سے گرا دیا، جس کی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،تھانہ صدر پھول نگر نے مقتولہ کی والدہ شکیلہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔