ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) شورہ کوٹھی روڈ پر جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، زخمی نوجوان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فرقان رضا گھر واپس آ رہا تھا کہ اس کا بھائی قیصر رضا، جو پہلے سے وہاں موجود تھا، نے مبینہ طور پر اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔ چھری فرقان رضا کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے عبدالرزاق رضا کی مدعیت میں قیصر رضا کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔