سوتیلے بیٹے نے ماں، کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا

سکھیکی(خصوصی رپورٹ )سکھیکی میں محلہ فاروق اعظم میں ایک افسوسناک واقعہ میں سوتیلے بیٹے نے سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کر دیا، مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سکھیکی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی وجہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوئوں سے تفتیش کر رہی ہے۔