بیساکھی تقریبات شروع، ننکانہ میں تعلیمی ادارے بند

 2 ہزار اہلکار سکیورٹی پرتعیناتیاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں ، بہترین انتظامات پر پاکستان کے شکرگزار:یاتری 
لاہور،ننکانہ (خصوصی رپورٹ)متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام گوردوارہ پنجہ صاحب اور گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں بیساکھی میلہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہوگیا۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات کے مطابق ارداس و خصوصی دعائیں کیں ، لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔بھارت سے آئے شرومنی گورودورارہ پر بندھک کمیٹی کے لیڈر رویندر سنگھ سرنا نے کہا ہے کہ رہائش ،میڈیکل اور بہترین سفری مہیا کرنے پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔دہلی گورودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے لیڈر سردار دلجیت سنگھ سرنا نے کہا کہ پاکستان میں ہماری مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ ہے۔حسن ابدال میں یاتریوں نے بابا ولی گندھاری کے مزار پر حاضری بھی دی۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ ننکامہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔