بیساکھی میلا: ننکانہ میںتعلیمی ادارے5 دن بند رکھنے کا اعلان

 ننکانہ صاحب (آئی این پی )بیساکھی میلے کے موقع پر ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ننکانہ صاحب ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر سکھ برادری کے بیساکھی میلے کا پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریآج ہفتہ کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔