گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز

یاتری دربار صاحب میں حاضری دینے،  مذہبی عبادات میں مصروف ‘ پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف
لاہور(آئی این پی )نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں تین روزہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جہاں بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق 2388 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اور حسن ابدال سے کرتارپور لائے گئے۔ اس موقع پر ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ اور دربار انتظامیہ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاتری دربار صاحب میں حاضری دینے، ماتھا ٹیکنے اور مذہبی عبادات میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے پناہ محبت ملی اور وہ خود کو اپنے گھر جیسا محسوس کر رہے ہیں۔یاتریوں نے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرتارپور راہداری کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے دربار صاحب آ سکیں