فضل الرحمن کی زیر صدارت شوریٰ کا اجلاس ، جے یو آ ئی کاپارلیمنٹ میں حکومتی اتحاد کو ٹف ٹائم دینے پر غور

فضل الرحمن حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی 
27 ویں آئینی ترمیم ، شادی ، مدارس بل پر ہم خیال جماعتوں سے رابطہ پر تبادلہ خیال ، اعتماد میں لینے بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا ، امن وامان اور خطے کی صورتحال پر غوروخوض کیا گیا 
 اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،خصوصی رپورٹ)جمعیت علما ئے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں ملک بھر سے ممبران شوریٰ و رہنما شریک ہیں، شرکا اجلاس نے 27 ویں آئینی ترمیم ، کم عمری کی شادی کے حوالے سے بل، مدارس بل اور گھریلو تشدد بل کے حوالے سے شرعی اور آئینی نکات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ،اس ضمن میں قانونی راستہ اختیار کرنے سمیت اپوزیشن کی ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کرنے اور انھیں اعتماد میں لینے بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا اور پارلیمنٹ کے اندر بھی حکمران اتحاد کو ٹف ٹائم دینے بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن وامان اور خطے کی صورتحال پر غوروخوض کیا گیا ،شرکا نے پشاور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت بھی کی ۔