وزیر ہا ئوسنگ کو واسا ہیڈ آفس میں نکاسی آب آپریشن پر بریفنگ

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین واسا ہیڈ آفس گئے،ڈی جی واسا طیب فرید اور ایم ڈی غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر میں جاری نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ایم ڈی نے نکاسی آب اور رین ڈیش بورڈ کے متعلق بریفنگ دی۔ شہر بھر کے انڈر پاسز پر نصب لائیو کیمروں کے ذریعے جاری مانیٹرنگ اور بارش ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔