لاہور (خصوصی رپورٹ)شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش،نشتر ٹا ئون کے علاقوں میں سب سے زیادہ 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جیل روڈ پر 47 ، ایئرپورٹ پر 37، گلبرگ میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ، لکشمی چوک میں 35 ،اپرمال میں 2،مغلپورہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ، شہر لاہور میں اوسطاً 28.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایم ڈی واسا غفران احمد نے لبرٹی مارکیٹ سمیت دیگر ایمرجنسی کیمپس کا دورہ کیا۔