ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کاجنرل ہسپتال میں نکاسی آب کاجائزہ

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں ، ادویات دستیابی،سہولیات کا معائنہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن خدیج? الکبریٰ نیاتوار کو اچانک لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے تناظر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہسپتال میں ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لیا اور نکاسی آب کے انتظامات کی صورتحال چیک کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ انتظامات سے مطمئن نظر آئیں اور انہوں نے ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کی کارکردگی کو سراہا۔اس حوالے سے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے انتظامی ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے محنت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔