گٹر میں گر کر بچہ ہلاک

مغلپورہ میں عثمان کھیلتے ہوئے گٹر میں جاگرا، ایس ڈی او سلطان رفیق ،سب انجینئر واساصدیق ہارون معطل 
لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا، جس کی ایف آئی آر کیلئے تھانہ باغبانپورہ میں درخواست دے دی گئی جس میں کہا گیا کہ پانچ سالہ عثمان مغلپورہ کے علاقے میں کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، درخواست میں ایس ڈی او سلطان شاہ اور سب انجینئر صدیق ہارون کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی استدعا کی گئی ہے،جبکہ واسا نے متعلقہ افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا،سرکاری امور میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او مغلپورہ سلطان رفیق اور سب انجینئر واسا صدیق ہارون کو معطل کر دیا گیا۔