اسدعمر نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کو سنگین غلطی قرار دیدیا

اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر سوالیہ نشان تھا،سابق وزیرخزانہ
    اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ ایک روز عمران خان نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے جب اسد عمر نے پوچھا کہ وہ کون ہے تو جواب ملا عثمان بزدار۔ اسد عمر نے بتایا کہ چوں کہ یہ نام پہلے کبھی نہیں سنا تھا، تو حیرانی سے دوبارہ پوچھا۔ اس پر سابق وزیراعظم نے وضاحت کی کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔اسد عمر نے اس فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم صوبے کے لیے ایسی شخصیت کا انتخاب کرنا تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر سوالیہ نشان تھااور اس فیصلے کے منفی اثرات پارٹی کو طویل عرصے تک بھگتنا پڑے۔