لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری 10سے 19اپریل تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔ بیساکھی کی مرکزی تقریب 14اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔