لاگوس (آئی این پی )نائیجیریا میں اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کی کوشش دولہے کو مہنگی پڑ گئی، جہاں خوشی میں نوٹ نچھاور کرنے پر اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عبداللہ موسی حسینی نامی دولہے نے اپنی شادی میں روایتی انداز اپناتے ہوئے ڈانس کے دوران ایک لاکھ نائیجیرین نایرا لٹائے۔ لیکن ان کی یہ خوشی کا اظہار قانون کی نظر میں ملکی کرنسی کی توہین بن گیا۔یہ واقعہ شہر کانو میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ان پر پیسے کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کیا۔ عبد اللہ نے عدالت میں جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد کانو ہائیکورٹ نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔