راولپنڈی (آئی این پی ) پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں مزید 4 ملزمان نے جرم قبول کر لیا۔26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں ہوئی۔ تھانہ ٹیکسلا میں درج 2 مقدمات میں نامزد 4 ملزمان نے جرم قبول کیا، ان میں شاہ حسین، حضرت علی، ربنواز اور غنچہ گل شامل ہیں۔چاروں ملزمان نے اے ٹی ی کے روبرو اپنے اقبالی بیان جمع کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اکسانے پر تشدد احتجاج میں شامل ہوئے۔اقبال جرم کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔