نائیجیریا :لاکھوں ڈالر کی خرد بر د ‘ وزیر توانائی کو 75 سال قید کی سزا

صالح مامان 2019 سے 2021 تک نائیجیریا میں وزیر بجلی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے
 لاگوس(آئی  این پی )نائیجیریا کی ایک وفاقی عدالت نے سابق وزیر  توانائی صالح مامان کو ہائیڈرو الیکٹرسٹی منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی خرد برد  کے جرم میں 75 سال قید کی سزا سنا دی   نائیجیریا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن (ای ایف سی سی )کے مطابق ملزم پر 33.8 ارب نائرا (تقریبا 2 کروڑ 46 لاکھ ڈالر)  کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی۔ فیڈرل ہائی کورٹ کے جج جسٹس جیمز اوموتوشو نے ابوجا میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ صالح مامان کو متعدد مالی جرائم میں مجرم پایا گیا ہے، انہیں یہ سزا غیر حاضری میں سنائی گئی۔ صالح مامان 2019 سے 2021 تک نائیجیریا میں وزیر بجلی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔