اسلام آباد(آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں پر احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید کی سزا سنا دی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں پر احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید کی سزا سنائی جب کہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا متعدد نوٹسز کے باوجود کیس کا چالان نہیں جمع کرایا جارہا تھا جس پر سزا سنائی گئی ہے۔