سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو ایک روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ حیدر سعید پر 26 نومبر احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔