اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چودھر ی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ،انہیں راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیاہے ،خولہ چودھری کو سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی سٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا ۔