انمول عرف پنکی کا 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ ‘ پولیس کے حوالے

جو منشیات کا کام کررہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے، پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہیں اس پر فلم بن جائے
انمول  پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں، آئی جی سندھ جا ویدعالم  اوڈھو کی گفتگو
کراچی (آئی این پی )منشیات سپلائر انمول عرف پنکی کو مختلف مقدمات میں عدالت نے 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سخت سیکیورٹی حصار میں سماعت کے لیے سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا، جہاں اسے درخشاں اور گزری تھانوں میں درج 8 مقدمات کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔دریں اثناء آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا اہے انمول عرف پنکی کے کیس  بہت سے لوگوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ااس کیس میں کئی معتبر نام ہیں، بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں تاہم میری میڈیا سے درخواست ہے  کہ پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ کہیں اس پر فلم بن جائے۔