تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا
لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دوران سماعت این سی سی آئی اے نے 30 روز کا ریمانڈ مانگا، جس کے لیے پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ’ڈیجیٹل ڈیوائس چاہیئے تاکہ ڈاکومینٹری بنا کر دیں گے، ملزمہ کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے‘، تاہم عدالت نے فلک جاوید کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے کہا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں، یہ سب جھوٹے مقدمات ہیں جو مجھ پر قائم کیے جا رہے ہیں، میں نے سنا ہے عظمیٰ بخاری نے میری کوئی جعلی ویڈیو پھیلائی ہے میں ان کے خلاف کیس کروں گی