لوئردیر(آئی این پی )لوئردیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر مشتعل مظاہرین نے ایس ڈی او پیسکو طارق خان کے دفتر پر دھاوا بول کر ایس ڈی او پر کرسیوں اور لاتھوں اور مکوں برسا دی۔لوئر دیر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ مشتعل شہریوں نے پیسکو کے ایس ڈی او طارق خان کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے دفتر میں داخل ہو کر ایس ڈی او پر کرسیوں، لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طارق خان شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد انہیں فوری طور پر زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے