حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس:188پاکستانی زائرین آج لاہور سے بھارت روانہ ہونگے

 اسلام آباد(آئی این پی )حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 188پاکستانی زائرین آج ہفتہ کولاہور سے بھارت روانہ ہونگے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بھارت نے حضرت امیر خسرو ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے 188پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کیے ہیں ۔