کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت کی جانب سے آج 29 جولائی کو تعطیل کے اعلان کے بعد سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے آج 29 جولائی کو عدالتی تعطیل کا اعلان کر دیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی کراچی پرنسپل سیٹ، سکھر بینچ اور تمام سرکٹ کورٹس بند رہیں گی۔ اسی طرح حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی سرکٹ کورٹس میں بھی آج تعطیل ہوگی