انڈیا میں حضرت امیر خسرو کے عرس کیلئے پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے انڈیا میں حضرت امیر خسرو  کے  عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ خواہشمند زائرین وزارت کی ویب سائٹ پر موجود مخصوص  زیارت درخواست فارم پر اپنی درخواستیں 25 ستمبر 2026 تک سیکشن آفیسر (زیارت)، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔اگر زائرین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی ضرورت پیش آئی تو یہ جمعہ، 23 اکتوبر 2026 کو دوپہر 2:00 بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، کوہسار بلاک، پہلی منزل، اسلام آباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔