لاہور(سپیشل رپورٹر)برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میر کا 2 روزہ سالانہ عرس آج شروع ہوگا، جس کی افتتاحی تقریب مزار شریف پر رسمِ چادر پوشی سے ہوگی۔ رسمِ چادر پوشی کی تقریب میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی، جبکہ محکمہ اوقاف پنجاب نے عرس کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس تقریبات کے لیے 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ مختص کی گئی ہے، جبکہ بعد از نماز جمعہ حضرت میاں میر کانفرنس بھی منعقد ہوگی