وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت

وفاقی حکومت قانون سازی کرے اوررپورٹ جمع کرائے:پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت
  پشاور(آئی این پی )  پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت دیدی ۔ پشاور ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کے غیرقانونی کاروبار کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی حکومت قانون سازی کررہی ہے ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔جسٹس سید ارشد علی نے کہا 2مہینے کاوقت دیتے ہیں،قانون سازی کریں، وفاقی حکومت قانون سازی کرے اوررپورٹ جمع کرائے