اسلام آباد(آئی این پی )پاک بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام 12 سے 14 مئی تک بحرین میں کیا گیا جبکہ کانفرنس میں 46 CMF پارٹنر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔سالانہ کانفرنس میں پاک بحریہ کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کموڈورسہیل احمد عظمی نے کی۔