امریکی فوج میں موجود ٹرانس جینڈرز کی برطرفی کا امکان

واشنگٹن (آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد فوج میں شامل تمام ٹرانس جینڈرز کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2025میں صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اس حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب امریکی مسلح افواج میں بھرتیوں کا تناسب کم ہوچکا ہے، ٹرانس جینڈرز کو فوج سے نکالنے کا اقدام ہزاروں حاضر سروس ملازمین کی برطرفی کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹرمپ نے 2017 میں اپنی پہلی مدت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ ٹرانس جینڈرز کو اب امریکی فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔