ٹرانس جینڈرز ڈیٹا بیس بنانے کا حکم

2 ماہ کے اندر اندر بھکاری گینگ چلانے والا مافیا سلاخوں کے پیچھے ہوگا: سی ٹی او کا انتباہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاھور کی ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے اراکین سے تحفظ مرکز لبرٹی میں ملاقات کی سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ٹرانسجینڈرز کے مسائل کو سمجھنا بے حد ضروری ھے گداگری کی حوصلہ شکنی میں آپ اھم کردار ادا کر سکتے ہیں بہتر روزگار کے مواقع سے ھم ٹرانسجینڈرز کو بھیک جیسی لعنت سے بچا سکتے ہیں آپ کی بھی ذمہ داری ھے کہ آپ بھیک مانگنے کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں اور عزت کی روٹی کمائیں۔میں چاہتا ھوں کہ آپ میں سے بھی مزید ٹرانسجینڈرز کو منتخب کر کے وکٹم سپورٹ آفیسر کی نوکری دی جائے۔ سی ٹی او لاھور نے متعلقہ سٹاف کو ٹرانسجینڈرز ڈیٹابیس بنانے اور انکا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کیا بھکاری گینگ چلانے والوں کو متنبہ کرتا ھوں کہ 2 ماہ کے اندر اندر انکے گینگز سلاخوں کے پیچھے ھونگے۔اپ میں سے جو ٹرانسجینڈرز منشیات کے عادی ھیں انکے علاج اور نشہ سے چھٹکارا کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کریں گے پنجاب پولیس کے یہ وکٹم سپورٹ آفیسر بھی آپ میں سے ھیں یہ بھیک نہیں مانگتے یہ اپکے لئے مثال ھیں جو محنت سے روزی کماتے ہیں آج اپ مجھ سے وعدہ کریں کہ بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے اور انکو بھیک مانگنے سے روکنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ملاقات کے اختتام پر ٹرانسجینڈرز کمیونٹی نے سی ٹی او لاھور کا انکی آمد اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔