ویب ڈیسک: ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ذرائع کے مطابق، ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔ ان اجلاسوں سے موصول ہونے والی چاند کی رویت یا عدم رویت کی شہادتیں مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد ربیع الثانی کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔