امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے خلاف فوجی حملے شروع کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حوثیوں کے خلاف حملے شروع کرنے کی درخواست کی، تاہم رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ رائٹرز نے فوری طور پر اس رپورٹ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔