حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ، المخا ایئرپورٹ پر قبضے کی بھی اطلاعات

حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ، المخا ایئرپورٹ پر قبضے کی بھی اطلاعات

یمن کی انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرۂ احمر سے منسلک اہم ترین آبی گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے علاوہ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے، جبکہ ان کی پیش قدمی بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے عناصر کی جانب سے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے تیل، گیس، غذائی اجناس اور دیگر اشیائے تجارت سمیت عالمی تجارت کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔دوسری جانب المخا بندرگاہ جغرافیائی اور عسکری اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جہاں سے بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی ممکن ہے۔