بھابھی پر تشدد ، ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

 خودکشی کرلوں گی ،مجھے شوٹ کردیا جائے؛مدعیہ کا احاطہ عدالت میں واویلا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے بھابھی پر تشدد کیس میں ملزم عثمان اکرم کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی،مدعیہ اریج نعمان نے درخواست خارج ہونے پر احاطہ عدالت میں احتجاج کیا، مدعیہ نے ساہیوال پولیس کے تفتیشی پر رشوت کا الزام عائد کر دیا،مدعیہ نے احاطہ عدالت میں دھمکی دی کہ میں خودکشی کرلوں گی ،مجھے شوٹ کردیا جائے۔