اسلام آباد(آن لائن)اسپیشل جج سینٹرل نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 24 فروری کوہوگی عدالت پہلے ہی وکیل کو دلائل کی تیاری کے لیے وقت دے چکی ہے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کیس پر سماعت کریں گے سابقہ سماعت کے دوران نجف حمید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے درخواست کی کاپی نجف حمید کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت دلائل کے لیے وقت دے، سینیئر کونسل دلائل دیں گے۔جس پر عدالت نے استدعا منظور کرلی اورکیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ نجف حمید کی ضمانت عدالت نے صلح کی بنیاد پر منظور کی تھی