توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست 12دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ )توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 دسمبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔