لاہور: شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔