لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ

لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ

لاہور میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور آج زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 30 فیصد ہے، جس سے گرمی کا احساس بڑھ رہا ہے۔ موسمی پیشگوئی کے مطابق آج بارش کے امکانات کم ہیں، مگر 16 سے 18 اپریل کے دوران بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب، فضائی آلودگی بہت زیادہ ہے، اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں AQI کی شرح بھی بلند رہی، جن میں برکی روڈ 246، سی آئی پی آر آفس 218، اور گلبرگ 3 195 شامل ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں جانے سے بچیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی اور آلودگی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔